About Me

My photo
I'm Javed Khan I'm from Pakistan,Rawalpindi.

Thursday, December 16, 2010

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کمیونیکشن گیپ کے باعث مشکلات کا شکار ہورہی ہے تنازعات کے باوجود میں ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوچ کے بیان کا مقصد ٹیم کا مورال نہیں گرانا بلکہ عوام کو یہ باور کروانا ہے کہ وہ تنازعات سے گھری ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کرے ان کا کہنا تھا کہ یونس خان کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوءی ہے ہمیں موجودہ کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجاءے ان کی سپورٹ کرنی چاہیے انہوں نے ہارون لورگاٹ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوءے کہا کہ آءی سی سی چیف کو اس موقع پر ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اسٹیشن نہیں کہ کھلاڑیوں کی جاسوسی کرواءی جاءے بلکہ ان کو تنازعات سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کرنی چاہیے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم مجھے ٹھیک لگ رہی ہے اب دورءہ نیوزی لینڈ کے ذریعے ورلڈکپ کا اسکواڈ تشکیل دے دینا چاہیے
source: www.waqtnews.tv

No comments:

Post a Comment