وہ لاہور میں تربیتی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے ہماری کرکٹ مسائل کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری تیاری دیگر ٹیموں جیسی نہیں ہے تاہم اگر بہتری یونہی جاری رہی تو ہم اچھے نتائج دینگے۔ سینئر بلے باز محمد یوسف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔ وقار یونس نے فاسٹ بولر سہیل تنویر کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کیا جبکہ وہاب ریاض کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کرکٹ کے جنونی ہیں۔ انکی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ ورلڈکپ میں فیورٹ ٹیم کے بارے میں پوچھے سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈکپ میں کوئی بھی ٹیم ہاٹ فیورٹ یا فیورٹ نہیں ہے اور کوئی بھی ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔
source: www.waqtnews.tv
No comments:
Post a Comment